انکم سپورٹ پروگرام:کٹوتی کی شکایات،7ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند
انکم سپورٹ پروگرام:کٹوتی کی شکایات،7ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند بعض ریٹیلرز موبائل فون لیکر موصول ہونے والا ایس ایم ایس حذف کر دیتے ہیں
شاہ پور صدر (نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شاہ پور صدر کے انچارج محمد عمران انصاری نے مستحق خواتین کی رقوم میں مبینہ کٹوتی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سات ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند کر دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران انصاری نے کہا کہ مستحق خواتین اپنی امدادی رقم مکمل وصول کریں اور اپنا موبائل فون کسی بھی ریٹیلر کے حوالے نہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین صرف اپنا موبائل نمبر بتائیں، کیونکہ بعض ریٹیلرز مبینہ طور پر موبائل فون لے کر موصول ہونے والا ایس ایم ایس حذف کر دیتے ہیں تاکہ کٹوتی کا کوئی ثبوت باقی نہ رہے ۔ اگر کسی مستحق خاتون سے امدادی رقم میں کٹوتی کی جائے یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سامنے آئے تو وہ فوری طور پر اپنی شکایت ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاہور کے پاس درج کروائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments