جلالپور کینال پراجیکٹ جزوی طور پر فعال، کسانوں کو مزید انتظار

 جلالپور کینال پراجیکٹ جزوی طور پر فعال، کسانوں کو مزید انتظار

جلالپور کینال پراجیکٹ جزوی طور پر فعال، کسانوں کو مزید انتظار نہر میں تجرباتی بنیادوں پر پانی چھوڑ دیا گیا ، کناروں کی ری ماڈلنگ نہ ہو سکی

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )پنجاب کے اضلاع خوشاب اور جہلم کی بنجر اراضی کو سیراب کر کے قابلِ کاشت بنانے کے لیے ایک صدی قبل تجویز کیے گئے جلالپور کینال پراجیکٹ کو جزوی طور پر مکمل کر کے تحصیل پنڈ دادن خان تک فعال بنا دیا گیا ہے ، جہاں نہر میں تجرباتی بنیادوں پر پانی چھوڑ دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب میں نہر کی کھدائی کا کام مکمل ہو چکا ہے ، تاہم کناروں کی ری ماڈلنگ اور پختگی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا۔ اسی وجہ سے ضلع خوشاب کے حصے میں نہر میں پانی چھوڑنا فی الحال ممکن نہیں، جس کے باعث مقامی کسانوں کو اس منصوبے کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ جلالپور کینال پراجیکٹ پہلی مرتبہ برطانوی دور حکومت میں 1898ء میں تجویز کیا گیا تھا، تاہم یہ منصوبہ طویل عرصے تک فائلوں میں دب کر رہ گیا۔ بعد ازاں اس کی اہمیت کے پیش نظر 2016ء میں فزیبلٹی تیار کی گئی اور 2018ء میں باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ منصوبہ 2023ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔تاہم آٹھ سال گزرنے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جس کے باعث ضلع خوشاب کے کسان ابھی تک اس اہم آبپاشی منصوبے سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو سکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...