اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا اچانک دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا اچانک دورہ ایمرجنسی وارڈ میں سٹاف نرسز کی غیر موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں سٹاف نرسز کی غیر موجودگی پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...