توقیر محمد نعیم ڈی پی او سرگودھا تعینات، نوٹیفکیشن جاری
توقیر محمد نعیم ڈی پی او سرگودھا تعینات، نوٹیفکیشن جاریضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات ہو نگے : ذرائع
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خوشاب توقیر محمد نعیم کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف محکمانہ کورس پر روانہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کی جگہ توقیر محمد نعیم کو سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ توقیر محمد نعیم پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض انجام دینا شروع کر دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے ، جرائم کی روک تھام اور پولیسنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف انتظامی اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments