یوٹیلیٹی اسٹور کے گودام میں آگ، بڑا نقصان ٹل گیا
یوٹیلیٹی اسٹور کے گودام میں آگ، بڑا نقصان ٹل گیااطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،شارٹ سرکٹ سے آ گ لگی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)لاہور روڈ پر سمال انڈسٹریل ایریا میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے گودام میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے آپریشن میں چار فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو گودام کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا، جس سے بڑے مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ مین الیکٹرک پینل میں ڈھیلی وائرنگ کے باعث شارٹ سرکٹ قرار دی جا رہی ہے ۔ آتشزدگی سے خالی کارٹن، فریج، کاؤنٹر، فرنیچر اور دیگر سامان متاثر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آتشزدگی کی حتمی وجہ کا تعین کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments