فائرنگ مقدمہ:گرفتار ملزم سے پستول برآمد،مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چکڑالہ پولیس نے فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر ملک عبدالغفار اور ان کی ٹیم نے فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم اکرام اللہ ولد جان محمد، سکنہ چکڑالہ سے دورانِ تفتیش انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے قبضے سے پستول تحویل میں لے کر اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments