گھریلو تنازع ، خاتون پر مبینہ تشدد، شوہر، دیور اور ساس پر مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 26 شمالی میں گھریلو تنازع کے دوران ایک خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں پولیس نے اس کے شوہر، دیور اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق 26 شمالی کی رہائشی عاصمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ صبح اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ اس دوران اس کی اپنے شوہر قمر شہزاد کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔مدعیہ کے مطابق شوہر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر سوٹے سے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ اس دوران اس کا دیور عمر شہزاد اور ساس ثریا بی بی بھی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر سوٹوں سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں اس کے بازو، پشت اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر قمر شہزاد، دیور عمر شہزاد اور ساس ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments