کلورکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس برقرار
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے شدید گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے ، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور شہری بارش کے لیے دعائیں مانگنے لگے ہیں۔
علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے ، جبکہ ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار کے باعث حبس کی شدت بھی غیر معمولی ہے ۔ دن کے اوقات میں چلچلاتی دھوپ اور رات کے وقت بھی گرمی کم نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پنکھے گرم ہوا دے رہے ہیں جبکہ ایئر کنڈیشنرز بھی شدید گرمی کے باعث مؤثر انداز میں کام نہیں کر پا رہے ۔ مسلسل گرمی اور حبس سے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے ۔شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے اللہ تعالیٰ سے بارش کی دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی آئے اور موسم خوشگوار ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments