پی ایم اے خوشاب کا اجلاس ہیلتھ انتظامیہ کے رویے کی مذمت

 پی ایم اے خوشاب کا اجلاس ہیلتھ انتظامیہ کے رویے کی مذمت

جوہرآباد (نمائندہ دنیا)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) ضلع خوشاب کا ہنگامی مشاورتی اجلاس صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر نبیل سلیم اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر عمار حیدر کے مبینہ غیر پیشہ ورانہ، توہین آمیز اور غیر تعاون پر مبنی رویے کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں افسروں کا سینئر ڈاکٹر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات ڈھڈی کے ساتھ غیر شائستہ رویہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔ شرکا نے الزام عائد کیا کہ ضلعی ہیلتھ انتظامیہ ڈاکٹروں کے جائز مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں ذہنی دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور کر رہی ہے ، جس سے ہسپتالوں کا ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔پی ایم اے نے خبردار کیا کہ اگر ہیلتھ انتظامیہ نے فوری طور پر اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ معاندانہ طرزِ عمل ترک نہ کیا تو تنظیم بغیر کسی مزید اجلاس کے ضلع بھر میں طبی خدمات معطل کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کا اعلان کرے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔اجلاس میں پی ایم اے ضلع خوشاب کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹروں کے حقوق اور عزتِ نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر قسم کے مبینہ ناروا اقدامات کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...