ریٹائر ملازمین محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، ڈی پی او خوشاب
جوہرآباد (نمائندہ دنیا) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینے والا ہر چھوٹا بڑا ملازم قابل احترام ہے اور خوشاب پولیس ملازمین کیساتھ احترام کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔
پولیس کے دو سینئر ملازمین، ڈرائیور لال خان اور کک محمد انور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے دوران ریٹائر ہونے والے دونوں ملازمین کی محکمہ پولیس کے لیے طویل، دیانتدارانہ اور قابل قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے لال خان اور محمد انور کی فرض شناسی، محنت اور محکمہ سے وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments