سرکاری ملازم کی بیوی سے گھر میں گھس کی زیادتی کی کوشش
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) سرکاری ملازم کی بیوی کو موبائل فون پر بار بار کالز کرنے اور اس کے گھر میں گھس کی بیوی کے ساتھ جبراً زیادتی کی کوشش کرنے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے محمد زاہد درزی سکنہ آمنہ پارک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اظہر اقبال نے رپورٹ درج کرائی کہ محمد زاہد درزی اس کی بیوی کو اکثر فون پر تنگ کرتا رہتا تھا ، اس کے منع کرنے پر ملزم طیش آ گیا اور دن ڈھائی بجے دیوار پھلانگ کر اس کے گھر گھس گیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دے کر کمرے میں لے جانے کی کوشش کی ، اسکی بیوی کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جس پر ملزم دھمکیاں ہوا فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments