مختلف مقامات سے تقریباً 162 میٹر حفاظتی جالی چوری

مختلف مقامات سے تقریباً  162 میٹر حفاظتی جالی چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹروے ایم2 پر حفاظتی باڑ (فینسنگ) چوری کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا،ایک اور بھیرہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے مختلف مقامات سے تقریباً 162 میٹر حفاظتی جالی چوری کر لی۔

جس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ،پولیس کے مطابق فینس پروٹیکشن یونٹ کے آئی پی؍ایس پی او ظہیر احمد اور ایس آئی محمد اکرام اﷲ دوران پٹرولنگ موٹروے ایم2 کے بیٹ نمبر 8 میں مختلف مقامات پر پہنچے تو حفاظتی باڑ کے متعدد حصے غائب پائے گئے ۔ پولیس نے موقع پر تلاشی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی، جس پر نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...