بھیرہ کے دو نوجوان تیراکوں نے قومی ریکارڈ قائم کر دیا

بھیرہ کے دو نوجوان تیراکوں نے قومی ریکارڈ قائم کر دیا

بھیرہ کے دو نوجوان تیراکوں نے قومی ریکارڈ قائم کر دیادو نوجوان تیراکوں کا بینکا ک میں بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

بھیرہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ خان محمد والا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان تیراکوں نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور بھیرہ کا نام روشن کر دیا۔محمد عبداللہ گوندل اور علی عثمان گوندل نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ ایشین ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 4×100 میڈلے ریلے مقابلے میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر کے ایک اہم اعزاز اپنے نام کیا دونوں نوجوان تیراکوں کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں، کوچز کی محنت اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی بھرپور محنت جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان اور اپنے آبائی علاقے بھیرہ کا نام مزید روشن کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...