ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ 135 جنوبی کے قریب تیز رفتار رکشہ اور لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں رکشہ ڈرائیور 40 سالہ محمد عمران زخمی ہو گیا۔
جبکہ سیال شریف کے قریب تیز رفتار ہنڈائی وین کے ڈرائیور کو اونگ آنے کے باعث مسافر بس کے ساتھ تصادم میں دو افراد 30 سالہ غلام یٰسین اور 22 سالہ محمد توصیف زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments