کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی بیلٹ پروموشن تقریب

کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی بیلٹ پروموشن تقریب

کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی بیلٹ پروموشن تقریب کامیابی سے بیلٹ پروموشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے تعاون سے کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا کے کھلاڑیوں کی بیلٹ پروموشن تقریب اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں، والدین، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا عباس حیدر گوندل، سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابوالحسن نقوی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور تھیں، جن کا استقبال دا کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا کے کوچ محمد نعیم خان اور ویمن کوچ افشا محمد دین نے کیا۔اس موقع پر نائب صدر کراٹے ایسوسی ایشن رانا عمر فاروق، صوبائی فٹ بال کوچ حافظ محمد طاہر چوہدری شفیق اور محمد وسیم خان بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی نے کوچ محمد نعیم خان اور ویمن کوچ افشائمحمد دین کے ہمراہ کامیابی سے بیلٹ پروموشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں بیلٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...