بیوہ کوتشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں 3افراد کیخلاف مقدمہ

بیوہ کوتشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے  کے الزام میں 3افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 84 شمالی میں گھر میں گھس کر بیوہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

متاثرہ خاتون تنزیلہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ غلام ربانی، ابوبکر اور محمد وقار عرف وقی ڈنڈوں سے مسلح ہو کر زبردستی گھر میں داخل ہوگئے ۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران ملزمان نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، جس پر اس کی کمسن بیٹی نے اپنی عزت اور جان بچانے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ شور شرابے پر خاتون کے بیٹے اور دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزمان مبینہ طور پر وہاں سے فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...