پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا: آر پی او

 پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا: آر پی او

ناقص تفتیش،ناجائز اختیارات پر انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیر نے محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز پر انسپکٹر افتخار سلیقہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، کے رینک میں تنزلی کرتے ہوئے اسے انسپکٹر سے سب انسپکٹر کر دیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیر نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ کرپٹ، نااہل اور غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...