جیب تراشی کی 10 وارداتیں ،10موبائلز،نقدی لے گئے
جیبوں سے پانچ لاکھ 80 ہزارکے موبائلز غائب م 50ہزار نقدی بھی شامل
سلانوالی(نمائندہ دنیا)میلہ میں جیب تراشی کی 10 وارداتیں نامعلوم جیب تراش جیب تراشی کر کے 10 افراد کی جیبوں سے پانچ لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے 10 موبائل فونز اور 50 ہزار روپے کی نقدی لے اڑے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم جیب تراشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق موضع جھلار بنگلہ فروکہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کا رہائشی1۔ سہیل اقبال ایڈووکیٹ ولد اقبال حسین ہمراہ اپنے دوستوں2- ناظم سعید ولد سعید انور قوم جٹ سکنہ نون کالونی سلانوالی 3- فخر حسین ولد محمد حسین سکنہ چک نمبر 125 شمالی4- شوکت حیات ولد ظفر اللہ قوم بھٹی سکنہ موزضع بھوڑانی تحصیل لالیاں چنیوٹ 5-ابوبکر ولد محمد رمضان قوم ڈوگر سکنہ اسلام نگر سلانوالی 6-محمد آفاق7-غلام رضا 8- اور 9-وحید حسن کے ہمراہ سلانوالی میں میلہ دیکھنے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم جیب تراشوں نے جیب تراشی کر کے ان کی جیبوں سے 9 موبائل فونز مالیت تقریباً چار لاکھ 68 ہزار روپے اور نقدی 30 ہزار روپے چوری کر لی ہے جیب تراشی کی ایک اور واردات میں چک نمبر 147/ 148 شمالی کے رہائشی محمد حسنین ولد منصب دار کی جیب سے 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور 23 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد سہیل اقبال ایڈووکیٹ سمیت 9 افراد اور محمد حسنین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments