زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزام میں مدعی اور متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج

زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے  کے الزام میں مدعی اور متاثرہ  خاتون کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ لکسیاں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزام میں مدعی اور متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیاپولیس کے مطابق عابد علی نے الزام عائد کیا تھا کہ مختار احمد نے اس کی اہلیہ ثوبیہ بی بی کو زبردستی اپنے مکان پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 دورانِ تفتیش مدعی اور خاتون نے اپنے ابتدائی مؤقف کی تائید کی، تاہم بعدازاں متاثرہ خاتون نے عدالت میں دفعہ 164 ض ف کے تحت بیان دیتے ہوئے مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہونے اور اسے خارج کرنے کی استدعا کی پولیس کے مطابق خاتون کے عدالتی بیان کی روشنی میں اصل مقدمے کی اخراج رپورٹ مرتب کی گئی۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ جھوٹا مقدمہ درج کرا کے قیمتی سرکاری وقت ضائع کیا گیا، جس پر عابد علی اور ثوبیہ بی بی کے خلاف دفعہ 213 ت پ اور اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...