جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز جاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر ضلع خوشاب میں جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز تھانہ کٹھہ سگھرال کی حدود میں مائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ڈی ایس پی صدر امجد علی کی زیرِ نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران مختلف مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی اور پورے علاقے میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ خوشاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے انشا اﷲ جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments