نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے لیے 45 لاکھ 99 ہزار روپے کا ٹینڈر جاری
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں شہر میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت، گلی سانداں والی میں نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے لیے 45 لاکھ 99 ہزار روپے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن لگانے اور مرمت کے کاموں کے لیے 62 لاکھ 32 ہزار روپے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو درپیش سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا ازالہ، کھلے گٹروں سے پیدا ہونے والے خطرات کا خاتمہ اور شہر کی مجموعی صورتحال میں بہتری لانا ہے شہر میں سیوریج لائن کی تنصیب سے علاقے میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید ہے جبکہ گٹروں کے ڈھکن اور ریپئرنگ کے منصوبے سے شہر میں کھلے اور ٹوٹے ہوئے گٹروں کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments