کھگلاں والا موڑ کے قریب ٹرالرز کی غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کی روانی شدید متاثر
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں،چشمہ ،ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کھگلاں والا موڑ کے قریب ٹرالرز کی غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔
حادثات کا خدشہ کندیاں چشمہ ڈیرہ اسمعیل خان روڈ پر چونگی نمبر 4 سے لے کر کھگلاں والا موڑ تک سڑک کے دونوں اطراف بڑے ٹرالر اور ٹرک کھڑے کیے جانے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مقامی افراد کے مطابق مذکورہ سڑک پر اس سے قبل بھی متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ٹرالرز اور ٹرکوں کی سڑک کنارے پارکنگ کو نہ روکا گیا تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ پولیس، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کے کنارے بھاری گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سک
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments