کندیاں، پپلاں، علووالی براستہ چشمہ روڈ 15 روز تک بند رہے گی

کندیاں، پپلاں، علووالی براستہ  چشمہ روڈ 15 روز تک بند رہے گی

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں، پپلاں، علووالی براستہ چشمہ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے ضروری کام کے باعث سڑک بروز منگل 18 اگست سے آئندہ 15 روز تک عارضی طور پر بند رہے گی۔

 متعلقہ حکام کے مطابق سڑک کی بندش ضروری تعمیراتی و اسفالٹ کے کام کے سلسلے میں کی جا رہی ہے اس دوران شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی زحمت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑک کی بندش کے دوران متعلقہ روٹ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...