نوجوان کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا پر اغوا کا مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لکڑ منڈی کے نوجوان کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ ،بہن نے 3سال بعد اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا دیا۔۔
نیلم عزیز کے مطابق اس کا بھائی عبدالرشید تقریباً تین سال قبل کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا مگر واپس نہیں لوٹا۔ اہلِ خانہ نے ہر جگہ تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔خدشہ ہے کہ اس کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے لیے تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments