کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کے بغیر اطلاع اپنا مسکن چھوڑ کر جانے کا انکشاف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فورتھ شیڈول پر درج کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کے بغیر اطلاع اپنا مسکن چھوڑ کر جانے کا انکشاف ہوا۔
جن کے خلاف پولیس نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ،پولیس کے مطابق عتیق الرحمن اور محمد ریاض ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم کے تحت فورتھ شیڈول پر درج ہے ، جس کے تحت اس کے لیے گھر چھوڑنے سے قبل تھانہ کو مطلع کرنا لازم تھا۔ اطلاع نہ دینے پر دفعہ 11EE انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments