جائیداد پر مبینہ قبضہ کی کوشش کے دوران 15 مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے خوف پھیلا دیا

جائیداد پر مبینہ قبضہ کی کوشش کے  دوران 15 مسلح افراد نے ہوائی  فائرنگ کر کے خوف پھیلا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس میں جائیداد پر مبینہ قبضہ کی کوشش کے دوران 15 مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے پورے علاقے کو دہشت زدہ کر دیا اور ایک شہری کے گھر پر دھاوا بول کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ماڈل ٹاؤن کے رہائشی شبیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ہمسائے محمد انور نے 2017 میں بیٹے کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے 40 لاکھ روپے قرض لیا اور رقم کی عدم ادائیگی پر ملزم نے اپنی دکان سے ملحقہ 50×30 رقبہ کی زمین سائل کے حوالے کر دی، جس پر مدعی نے پختہ تعمیرات کروا لیں ،گزشتہ رات، محمد انور 15 مسلح ساتھیوں سمیت مذکورہ جائیداد پر پہنچا، ہوائی فائرنگ کی، گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوا اور اسلحے کے زور پر مکین خاندان کو گھر خالی کرنے کی دھمکی دی،پولیس اطلاع پر ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...