خاتون سمیت خاندان کے متعدد افراد پر بہیمانہ تشدد

خاتون سمیت خاندان کے  متعدد افراد پر بہیمانہ تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مہر کالونی میں حاملہ خاتون سمیت خاندان کے متعدد افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا۔

جس میں خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی متاثرہ خاتون ندا محبوب کے مطابق اس کے شوہر کو سسرالی خاندان کے افراد عبداﷲ، عبدالمنان، شاہد، عادل اور رضوان سمیت دیگر نامعلوم افراد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر کو بچانے کی کوشش میں جب وہ خود آگے بڑھی تو حاملہ ہونے کے باوجود اسے بھی مارا پیٹا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...