دو بھائیوں پر 5 افراد کے حملے کا مقدمہ درج

دو بھائیوں پر 5 افراد کے  حملے کا مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو بھائیوں پر تیز دھار آلات سے 5 افراد کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

موضع لقمان کے محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد ثقلین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ 51 موڑ کے قریب شکیل امجد، عابد اور خالد (تینوں بھائی، ولد بشیر) سمیت دو نامعلوم افراد نے راستہ روک لیا۔ ملزم شکیل نے چاقو سے مدعی کے سر پر وار کیا جس سے وہ زخمی ہو کر خون آلود ہو گیا، جبکہ ملزم خالد نے چاقو کے وار سے بھائی ثقلین کا دایاں کندھا زخمی کر دیا۔ اسی دوران پستول بردار ملزم عابد نے دونوں بھائیوں کو للکارا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...