نابالغ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پوش علاقے اقبال کالونی سے ایک نابالغ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ، 16جنوبی کے رہائشی محمد عرفان کے مطابق اس کی سوتیلی بیٹی آسیہ بی بی۔
عمر 16 سال 6 ماہ، اقبال کالونی میں ایک گھر میں ملازمت کرتی تھی، 15 اگست کو دن بارہ بجے مدعی کو فون پر اس کی سوتیلی بیٹی کے لا پتہ ہونے کی اطلاع ملی کہ ہر ممکن جگہ تلاش کیا مگر بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا،شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نامعلوم شخص لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے لے گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نابالغ لڑکی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments