شہر کی خوبصورتی کیلئے درجنوں مقامات پر لاکھوں روپے مالیتی قیمتی پودے لگا ئے

شہر کی خوبصورتی کیلئے درجنوں مقامات  پر لاکھوں روپے مالیتی قیمتی پودے لگا ئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کی انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی کیلئے درجنوں مقامات پر لاکھوں روپے مالیتی قیمتی پودے لگانے سمیت مختلف گرین بیلٹوں ، پارکوں اور چوراہوں میں پودوں کی حفاظت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے پختہ گرلیں ۔

 دیواریں اور گیٹ نصب کروا رکھے ہیں۔ تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پودے تباہ ہونے لگے ہیں۔ شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین پی ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی پودوں اور گرین بیلٹوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے والے متعلقہ انسپکٹروں، سپروائزروں اور عملہ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کیلئے روزانہ کی بنیاد پر عملہ تعینات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...