جگر پر چربی چڑھنے کے حوالے سے ایک اہم طبی جائزہ پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف میڈیکل اسپیشلسٹ و گیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے فیٹی لیور (جگر پر چربی چڑھنے ) کے حوالے سے ایک اہم طبی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان میں یہ مرض تیزی سے توجہ طلب صحت کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق فیٹی لیور کے حوالے سے کیے گئے ایک سسٹیمیٹک ریویو اور سروے کے نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کی تقریباً 30 فیصد آبادی اس مسئلے سے متاثر ہو سکتی ہے ۔ذیابیطس کے مریضوں میں فیٹی لیور کی شرح تقریباً 58 فیصد جبکہ موٹاپے کا شکار افراد میں یہ شرح 74 فیصد تک پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یہ اعدادوشمار اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ذیابیطس، موٹاپا اور دیگر میٹابولک مسائل میں مبتلا افراد کو جگر کی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments