نوجوان پر فائرنگ ،چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 نوجوان پر فائرنگ ،چار ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں ایک نوجوان پر قتل کی نیت سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، وجہ عناد کورٹ میرج بتائی گئی۔

پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،بتایا جاتا ہے کہ 71 نالہ کے قریب کار میں سوار ملزمان خالقداد، نعمان، شہریار اور ساجد نے عمیر اکرم کو راستہ روک لیا۔ خالقداد کے للکارنے پر نعمان، شہریار اور ساجد نے پستول اور کلاشنکوف سے مدعی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت گر کر درختوں میں جا گرا اور بال بال بچ گیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کار میں سوار ہو کر سرگودھا کی جانب فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...