گھنڈی کے مکین سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم

 گھنڈی کے مکین سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم

گھنڈی کے مکین سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کا پانی گلی میں جمع ہو جاتا

میانوالی، کندیا ں(نامہ نگار)آج کے جدید دور میں بھی میانوالی کے نواحی علاقہ گھنڈی کے مکین سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم ، نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کا پانی گلی میں جمع ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے گلی سے گزرنا بھی محال ہو گیا ہے گلی میں دو سرکاری سکولز اور مسجد بھی قائم ہے جس کی وجہ سکول کے بچے بچیاں سکول جاتے ہوئے گندے پانی سے گزر کر جاتے ہیں جبکہ نمازیوں کی مسجد تک رسائی بھی ناممکن ہو چکی ہے جبکہ گندے پانی کی وجہ سے تعفن اور بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں آج کل ڈینگی کا موسم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل کی بہتات ہے گلی میں سے جنازہ گزارنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے گلی مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گھنڈی میں سیوریج کی لائن بچھا کر علاقہ مکینوں کی تکالیف کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...