پنجاب کالج بھکر میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد
پنجاب کالج بھکر میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ہمیں تعلیم محنت دیانت اور اچھے کردار کے ذریعے ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سرور نواز
دریاخان(نمائندہ دنیا)الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت سٹڈی سینٹر پنجاب کالج بھکر میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ٹرینر دانش محمود صاحب نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت قیام پاکستان کے مقاصد اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا۔بچوں نے جوش و جذبے کے ساتھ تقاریر پیش کیں اور وطن عزیز سے محبت و قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔پروگرام میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محترم پروفیسر سرور نواز کہاوڑ اور پرنسپل پنجاب کالج بھکر محترم طارق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ محترم سرور نواز کہاوڑ صاحب نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ہمیں تعلیم محنت دیانت اور اچھے کردار کے ذریعے اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔بعد ازاں محترم سرور نواز کہاوڑ نے بچوں کے ہمراہ عہد کیا کہ ہم پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور بچوں نے مل کر 14 اگست کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments