پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ،خاتون پر تشدد ،سنگین دھمکیاں

 پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ،خاتون پر تشدد ،سنگین دھمکیاں

پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ،خاتون پر تشدد ،سنگین دھمکیاں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ شاہدہ پروین کے گھر پر دھاوا بولا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہدہ پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اسے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...