چورسکول کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان لے کرفرار

چورسکول کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان لے کرفرار

چورسکول کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان لے کرفرار پنکھے سمیت دیگر متفرق سامان اپنے ساتھ لے گئے ، تفتیش شروع

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لنگرے خیل نمبر 2 میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول کے کمروں کے تالے توڑ دیے اور لاکھوں نہیں بلکہ قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق نامعلوم چور سکول کے مختلف کمروں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں نصب 6 پنکھے سمیت دیگر متفرق سامان اپنے ساتھ لے گئے واردات کا علم سکول انتظامیہ کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی انچارج ہیڈ ماسٹر ملک قیصر آفتاب کندی نے واقعے کے حوالے سے تھانہ کندیاں میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے ، جس میں چوری ہونے والے سامان کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں درخواست موصول ہونے کے بعد کندیاں پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...