آزادی میوزیکل کنسرٹ میں حب الوطنی کے رنگ بکھر گئے
آزادی میوزیکل کنسرٹ میں حب الوطنی کے رنگ بکھر گئے فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات، فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کی شب فیصل آباد آرٹس کونسل میں ایک شاندار اور یادگار آزادی میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات، فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب قومی جذبے ، موسیقی اور حب الوطنی کے حسین رنگوں سے مزین رہی۔آزادی میوزیکل کنسرٹ کے مہمانِ خصوصی کپل آف فیصل آباد تھے جبکہ پروگرام کی نگرانی اور میزبانی کنڈکٹنگ آفیسر زہرا بتول نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل مقبول ملک بھی موجود تھے ۔کنسرٹ میں معروف گلوکار علی شیر، عدیل یوسف، اسلم لاہار اور احمد علی لونا نے اپنی شاندار پرفارمنسز کے ذریعے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ فنکاروں نے ملی نغمے ، قومی گیت اور دلکش موسیقی پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے ، جبکہ شرکانے بھرپور داد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ جشنِ آزادی صرف ایک دن کی خوشی کا نام نہیں بلکہ وطن سے محبت، قومی اتحاد، امن اور یکجہتی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنونِ لطیفہ اور موسیقی معاشرے میں مثبت سوچ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کنڈکٹنگ آفیسر زہرا بتول نے کہا کہ فیصل آباد آرٹس کونسل قومی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل مقبول ملک نے کہا کہ آزادی میوزیکل کنسرٹ کے انعقاد کا مقصد جشنِ آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانا اور عوام کو فن و ثقافت کی مثبت سرگرمیوں سے جوڑنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments