حکمرانوں کو معاشی استحکام کے دعوے زیب نہیں دیتے ،حسن اسلم
حکمرانوں کو معاشی استحکام کے دعوے زیب نہیں دیتے ،حسن اسلم حکمران جماعت قرضوں پر قرضے حاصل کر کے اپنے شاہی اخراجات پورے کر رہی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ28مہینوں میں ملک و قوم پر18ہزار 832ارب روپے کے بیرونی قرضوں کا مزئد پر بوجھ ڈالنے والے نااہل حکمرانون کو وطن عزیز کے معاشی استحکام کے دعوے زیب نہیں دیتے ،حکمران جماعت قرضوں پر قرضے حاصل کر کے اپنے شاہی اخراجات پورے کر رہی ہے اور ملک کی نصف سے زائد آبادی کو آسانی سے دو وقت کی روٹی بھی نہیں ملتی،وطن عزیز کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میں دیٹ چور حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہون نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون2026 کے 28 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 16ہزار766ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2ہزار 66 ارب روپیکا اضافہ ہوا، سرکاری بینک کی جانب سے جاری ہونیوالے یہ اعداو شمار عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں ، پوری قوم جان چکی ہے کہ ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کے حکومتی دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ، حکمرانوں کی تمام توانائیاں چہیتوں کو نوازنے اور مخالفین کو پس دیوار دھکیلنے تک محدود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments