گھر میں گھس کر ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
گھر میں گھس کر ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیاصفیہ بی بی بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی ملز م زبردستی داخل ہو گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹیوں کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صفیہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور انہیں قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ جبکہ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments