آر پی او فیصل آباد کا نجی کالج کھرڑیانوالہ کا دورہ، جشنِ آزادی تقریب

 آر پی او فیصل آباد کا نجی کالج کھرڑیانوالہ کا دورہ، جشنِ آزادی تقریب

آر پی او فیصل آباد کا نجی کالج کھرڑیانوالہ کا دورہ، جشنِ آزادی تقریب نو جوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری :سہیل اختر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نجی کالج کھرڑیانوالہ کا دورہ کیا، جہاں کالج کے ڈائریکٹر جواد اصغر اور تدریسی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور کالج انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، لہٰذا نوجوان اپنی صلاحیتوں، علم اور مثبت سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔انہوں نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔آر پی او نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں کافی نہیں بلکہ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...