بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کی آپس میں معمولی لڑائی پر شدید جھگڑا ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، مخالفین نے خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سمیرا اشرف نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کی آپس میں معمولی لڑائی ہو گئی۔ جس کی رنجش میں مخالفین نے اسے اس کے کمسن بیٹے سمیت قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments