جامعہ سلطانیہ میں حفاظِ کرام کی تکمیلِ حفظ قرآن پر تقریب
جامعہ سلطانیہ میں حفاظِ کرام کی تکمیلِ حفظ قرآن پر تقریبتقریب کا اہتمام جامعہ کے مہتمم صاحبزادہ محمد جنید سلطانی کی جانب سے کیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جامعہ سلطانیہ (ادارہ تبلیغ الاسلام مفتی آباد) میں پانچ طلبہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک روح پرور اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام جامعہ کے مہتمم صاحبزادہ محمد جنید سلطانی کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر حافظ محمد ہارون جاوید، حافظ محمد ابو طلحہ امتیاز، حافظ محمد حسن ظہیر، حافظ صائم علی اور حافظ محمد توصیف کو حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں تحائف سے نوازا گیا۔تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور حفاظِ کرام کی دینی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ قرآنِ کریم کا حفظ ایک عظیم سعادت اور اعزاز ہے ، جسکے لیے طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔بعد ازاں پانچوں حفاظِ کرام کو سجی ہوئی گاڑی میں خصوصی پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments