بیوی کو نان نفقہ کے بدلے غلط دھندے پر مجبور کرنیکی کوشش
بیوی کو نان نفقہ کے بدلے غلط دھندے پر مجبور کرنیکی کوشش متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ،متاثرہ خاتون
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جٹ کالونی میں شوہر نے بیوی کو نان نفقہ کے بدلے غلط دھندے پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور انکار پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی ،فوزیہ بی بی کے مطابق اس کا شوہر افضل اکثر تشدد کرتا اور خرچہ دینے کے بجائے اسے غیراخلاقی سرگرمیوں پر اکساتا رہا ہے ۔ آج صبح بچوں کے لیے ناشتے کا خرچہ مانگنے پر ملزم مشتعل ہو گیا اور مدعیہ کے سر اور چہرے پر بری طرح تشدد کیا ملزم نشے کا عادی ہے اور نشے کی حالت میں اسے غلط کام پر مجبور کرتا ہے ، جبکہ متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مدعیہ کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments