تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈوں تھپڑ مکے مار کر زخمی کر دیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈوں تھپڑ مکے مار کر زخمی کر دیا سر چہرے اور کمر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر ضربات لگائیں سلانوالی پولیس نے زخمی بیوی کی درخواست پر ظالم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 115 جنوبی رسالہ کی رہائشی خاتون مسماتہ آسیہ بی بی زوجہ محمد خان نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست وا گزار کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ میرا خاوند مجھے اکثر مارتا پیٹتا رہتا تھا اور بات بات پر جھگڑا کر کے مجھ پر ظلم کرتا تھا گزشتہ روز بھی ایک معمولی بات پر میرا شوہر اگ بگولا ہو گیا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا تھپڑوں مکوں اور سوٹے کے وار کر کے مجھ پر تشدد کرتا رہا اور شوہر کے تشدد سے میرے سر کمر اور جسم کے مختلف حصوں اور چہرے پر زخم آئے میری چیخ و پکار پر قریبی رہائشی افراد نے بیچ بچاؤ کرا کر میری جان بخشی کرائی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments