مغویہ کے شوہر کی درخواست پر اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا)محلہ سلطان ٹاؤن سے 22 سالہ شادی شدہ خاتون اغواء پولیس نے مغویہ کے شوہر کی درخواست پر 1 نامزد و دیگر 2 کس نا معلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے محلہ سلطان ٹاؤن کے رہائشی اورنگزیب ولد عطاء محمد نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ میں اپنے گھر سے سلانوالی شہر میں گھریلو سودا سلف لینے کے لیے آیا ہوا تھا اور گھر میں میری 22 سالہ اہلیہ ح م کو اکیلا پا کر ایک اوباش شخص فخر عباس اپنے 2 عدد نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور زور زبردستی میری اہلیہ کو ایک کار میں ڈال کر اغواء کر کے لے گیا سلانوالی پولیس نے مغویہ کے شوہر اورنگزیب کی درخواست پر اغواء کار فخر عباس و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 496 A کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔سلانوالی کے نواح میں شادی شدہ خاتون کا اغواء پولیس نے مغویہ کے دیور کی درخواست پر 3 نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments