لانگ مارچ کی بجائے پی ٹی آئی اورریاست کوبات چیت کرنی چا ہیے :شفیق احمد گجر

  لانگ مارچ کی بجائے پی ٹی آئی  اورریاست کوبات چیت کرنی  چا ہیے :شفیق احمد گجر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں لانگ مارچ کی بجائے پی ٹی آئی اورریاست کوبات چیت کرنی چا ہیے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ۔۔

 بات چیت سے راستہ ضرور نکلتا ہے اس کے لئے ریاست کوپہل کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ پہل ہمیشہ ریاست کرتی ہے ۔حکومت اور احتجاج کرنے والے انا، ضد اور دھڑے بندیوں سے سے نکل جائیں اس سے کوئی فاتح نہیں ہوگا کیونکہ سب ہار رہے ہیں ۔ پاکستان کوجانی اور مالی نقصانات سے بچانے کی ضرورت ہے -انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور دہشت گردی کی آگ میں جھُلسا پاکستان کراہ رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...