کالاباغ پریس کلب جنرل سیکرٹری کے گھر چوری کا معمہ

کالاباغ پریس کلب جنرل  سیکرٹری کے گھر چوری کا معمہ

کالاباغ ( نمائندہ دنیا)کالاباغ پولیس کی بڑی کارروائی،کالاباغ پریس کلب جنرل سیکرٹری کے گھر چوری کا معمہ حل۔تھانہ کالاباغ کے ایس ایچ او کلیم اللہ خان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، اہم کامیابی حاصل کر لی۔

کالاباغ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اصغر جاوید پراچہ کے گھر چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم پیشہ ور چور فرمان اللہ خان سکنہ کچھ تندرخیل گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ رقم 1 لاکھ 78 ہزار روپے برآمد۔پولیس کی بروقت کارروائی پر اہلِ علاقہ اور کالاباغ پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے ایس ایچ او کلیم اللہ خان اور ان کی ٹیم پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...