ڈاکٹر غلام حسین قاسمی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر
خوشاب(نمائندہ دنیا) ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر غلام حسین قاسمی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔
اس موقع پر ہسپتال کے کانفرنس ہال میں ان کے اعزازمیں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے دیگر افسران کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس، میڈیکل افسران پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف شریک تھا ، تقریب کے دوران ڈاکٹر غلام حسین قاسمی کی محکمہ صحت کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ا انہیں محکمہ صحت و ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خوبصورت تحائف پیش کئے گئے اور روشن و تابناک مستقبل کی دعاؤں کے ساتھ انہیں باوقار انداز میں الوداع کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments