پاکستان اس وقت سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قومی یکجہتی کا متقاضی ،طاہر یوسف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے ۔
ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈر زکو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کو ترجیح دینی چاہیے ۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ،عوام کے ساتھ ساتھ اوور سیز پاکستانیوں کو توقع ہے کہ صوبے کے عوام کا تحفظ اور معمولاتِ زندگی کا تسلسل ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سیاسی اختلافات کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ اس کے اثرات عوام، کاروبار اور ملکی معیشت پر پڑیں۔ تمام سیاسی جماعتیں قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور ملک کو سیاسی بے یقینی سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی وطن میں امن، استحکام اور معاشی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments