محکمہ انہار کی رپورٹ پر 7افراد کے خلاف مقدمات

محکمہ انہار کی رپورٹ پر 7افراد  کے خلاف مقدمات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بھابھڑہ اور میلہ کے علاقوں میں نہری پانی چوری کرکے غیر قانونی آبپاشی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر محکمہ انہار کی رپورٹ پر 7افراد قانون کی زد میں آ گئے ۔

 محکمہ انہار کے مطابق نہری پانی مبینہ طور پر کٹ لگا کر چوری کیا گیا اور غیر قانونی طور پر فصلوں کو سیراب کیا گیا جس سے حکومت کو نقصان پہنچا، اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل کینال آفیسر حافظ احمد حسن کی نگرانی میں خصوصی ریکوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ، بعدازاں موقع پر غیر قانونی طور پر سیراب کیے گئے رقبے کا معائنہ اور تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کی فہرست تیار کی، جس کی بنیاد پر عمر حیات وغیرہ 7کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...